Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / فاروق ستار نے ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن میں باغی ارکان کو باہر کردیا

فاروق ستار نے ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن میں باغی ارکان کو باہر کردیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے انٹراپارٹی الیکشن میں باغی ارکان کو باہر کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار گروپ کے انٹراپارٹی الیکشن آج ہورہے ہیں۔ الیکشن کے لیے پولنگ کراچی اور حیدرآباد میں ہوگی اور پولنگ کا وقت دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان رات کو پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
ڈاکٹرفاروق ستارنے انٹراپارٹی الیکشن میں باغی ارکان کو انتخاب سے باہر کردیا۔ انٹراپارٹی الیکشن میں رابطہ کمیٹی کے لیے 35 امیدوار حصہ لیں گے، جن میں خواجہ سہیل منصور، قمر منصور، مزمل قریشی، علی رضا عابدی ، شاہد پاشا، ساجد احمد، صلاح الدین شیخ کے نام بالتریب موجود ہیں۔
بیلٹ پیپرزمیں رہنما عامرخان اور خالد مقبول صدیقی کا نام موجود نہیں جب کہ کنور نوید جمیل، نسرین جلیل اور وسیم اخترسمیت تمام ارکان مائنس کردیے گئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار تمام تر مخالفت کے باوجود کامران ٹیسوری کو بھول نہ سکے، بیلٹ پیپر میں پہلا نام فاروق ستار اور دوسرا نام کامران ٹیسوری کا درج ہے۔
دوسری جانب سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب میں بھی مخالف باہر کردیے گئے، سی ای سی کے لیے احسن غوری اور نازیہ علی سمیت 38 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: