Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / سعودی خواتین کو کاروبار کیلیے محرم کی اجازت کی شرط ختم

سعودی خواتین کو کاروبار کیلیے محرم کی اجازت کی شرط ختم

ریاض: سعودی حکام نے خواتین کو شوہر، محرم یا ولی کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبارشروع کرنے کا اختیار دے دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کئی دہائیوں سے مملکت میں رائج سخت گارجین سسٹم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اب خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے شوہر، محرم یا ولی سے اجازت لینے کی پابندی نہیں ہوگی۔
وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی خواتین اپنے طور پر بغیر کسی رشتے دار کی اجازت کے ذاتی کاروبار چلانے کی اہل ہیں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے مملکت کی خواتین پر پابندیوں میں نرمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے باوقار روزگار فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

About Admin

Check Also

جوہری معاہدے کو ضرر پہنچا تو بھیانک نتائج آپ کے منتظر ہیں، ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: