Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمرایوب تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عمرایوب تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے۔
(ن) لیگ چھوڑنے والے عمر ایوب نے تحریک انصاف کی قیادت اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی کی جدوجہد میں عملی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہمہ وقت فعال اور متحرک رہنے کا عزم کیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: