Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پی ایس ایل میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی

پی ایس ایل میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے لاہور قلندر کی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کے لئے لاہور قلندر کی ٹیم علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے غیرملکی ائیرلائن کی پرواز ای کے 623 کے ذریعے روانہ ہوئی۔ شیڈول کے مطابق لاہور قلندر سپرلیگ کی پہلی ٹیم ہے جو دبئی پہنچ چکی ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی 16 فروری، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے والی ملتان سلطانز 17 فروری جب کہ کراچی کنگز کی ٹیم 18 فروری کو دبئی پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری کو دبئی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا، ایونٹ کے دونوں پلے آف میچز 20 اور 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جن کے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ آج شام 6 بجے سے شروع ہوجائے گی جب کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کی ٹکٹیں یکم مارچ سے دستیاب ہوں گی۔

About Admin

Check Also

cow

لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کے لنچ مینیو میں ’’گائے کے گوشت‘‘ کی ڈش

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لارڈز ٹیسٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے لنچ میں ’بیف پاستا‘ شامل کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: