Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پنجاب میں ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کو ترقیاں ملیں، چیف جسٹس پاکستان

پنجاب میں ماورائے عدالت قتل کرنے والوں کو ترقیاں ملیں، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ایسے لوگوں نے بھی ترقیاں کیں جنھوں نے ماورائے عدالت قتل کیے تاہم ہم نے انصاف کرناہے۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ نے آوٹ آف ٹرن پروموشن کیس کی سماعت کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کیس کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث صاحب آپ کو ٹرائل پر توجہ دینی چاہیے جس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی ٹرائل کورٹ سے التوانہیں لیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ سندھ میں ہم نے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز پر پابندی لگائی پنجاب میں کیسے اجازت دے دیں جب کہ پنجاب میں ایسے لوگوں نے بھی ترقیاں کیں جنھوں نے ماورائے عدالت قتل کیے، عدالتوں کے ذریعے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز کو ہی واپس لے لیں گے، کام کرنے والوں کوتمغے اور پیسے دلوادیں گے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ بتائیں آؤٹ آف ٹرن پروموشن لینے والوں کوکیسے چھوڑیں، ہم نے انصاف کرناہے، بندہ ماردو اور آؤٹ آف ٹرن پروموشن لے لو، بندے مارنے والوں کو پنجاب نے ترقیاں دیں، چاہے کتنے بھی متاثرہوں اصول طے کرنے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

About Admin

Check Also

اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پرہوگا، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: