Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نیب ریفرنسز؛ نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

نیب ریفرنسز؛ نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواستوں کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا اس لئے درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف کرپشن کے الزم میں العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈپراپرٹیز سمیت تین ریفرنسز دائر ہیں۔

About Admin

Check Also

اپوزیشن کا اختلاف کسی اصول پر ہونا چاہئے، وزیراعظم

گلگت: وزیرِاعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے سب کاحق ہوتا ہے، لیکن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: