Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / الیکشن میں زرداریوں، مداریوں اور جھوٹے کھلاڑیوں کو شکست ہوگی، شہبازشریف

الیکشن میں زرداریوں، مداریوں اور جھوٹے کھلاڑیوں کو شکست ہوگی، شہبازشریف

بورے والا: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان نے اپنے اپنے صوبوں میں کوئی کام نہیں کیا آئندہ انتخابات میں زرداریوں، مداریوں اور جھوٹے کھلاڑیوں سب کا صفایا ہوجائے گا۔
وہاڑی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹوں کے آئی جی ہیں، انہوں نے 2013 کے الیکشن میں کہا تھا کہ 5 سال میں خیبرپختون خوا میں بجلی لے کر آئیں گے لیکن آج ساڑھے 4 سال بعد کہتے ہیں صرف 74 میگا واٹ بجلی پیدا کی، عمران خان بتائیں وہ 74 میگا واٹ بجلی بھی کہاں ہے، زمین میں یا آسمان پر، اور جب کے پی میں ڈینگی آیا تو وہ پہاڑوں پر چڑھ گئے، یہی وجہ ہے کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات میں ایک ایک ووٹ 5،5 ہزار روپے کا بیچا گیا، کروڑوں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی شکست تحریک انصاف کا نصیب بنی، عمران خان نے جتنا جھوٹ بولنا ہے بول لیں اور سیاست چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 5 سال میں آصف زرداری نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا اب وہ اپنے صوبے میں منہ نہیں دکھا سکتے اور کہتے ہیں کہ ہم قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے، ابھی بھی وقت ہے کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے آئیں ورنہ ہم وہ دولت واپس لاکر عوام پر نچھاور کریں گے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سستی کھاد نوازشریف نے دی، (ن) لیگ کی حکومت نے لوڈ شیڈنگ کا وعدہ پورا کیا، اور اپنے دورِ حکومت میں دہشت گردی کو مات دے کر ثابت کردیا کہ ہم نے جو کہا اسے پورا بھی کیا لیکن اس ساڑھے 4 سالہ دور میں ہمارے ترقیاتی کاموں میں مختلف طریقوں سے روڑے اٹکائے گئے، آصف زرداری اور عمران خان نے اپنے اپنے صوبوں میں خود تو کوئی کام نہیں کیا اب یہاں پر آکر رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی اور آج کے جلسے میں عوام کا جمِ غفیر اس بات کا مظہر ہے کہ آئندہ انتخابات میں جھوٹی سیاست مسترد ہوگی جبکہ مداریوں زرداریوں اور اور جھوٹے کھلاڑیوں کا مکمل طور پر صفایا ہوجائے گا۔

About Admin

Check Also

زینب کے گھر والوں کا مجرم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

قصور: زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت دینے پر مقتولہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: