Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / 3 روز کے دوران کراچی میں معمول سے تیز ہواؤں کی پیش گوئی

3 روز کے دوران کراچی میں معمول سے تیز ہواؤں کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کراچی نے اگلے تین روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہواؤں کی پیش گوئی کردی۔
ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیا ت شاہد عباس کے مطابق آج (بدھ) کوشہر کے اوپر سے مغربی بارش اور تیز ہواؤں کا ایک سلسلہ گزرناشروع ہوگا جس کے اثرات کے نتیجے میں معمول سے زیادہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مذکورہ مغربی سسٹم ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں ابر آلود موسم اور تیز ہواؤں کی شکل میں اثرات دے چکا ہے، جبکہ اسی سسٹم کی وجہ سے مری میں 63 ملی میٹر بارشیں بھی ریکارڈ ہوچکی ہے، مغربی سسٹم کی وجہ سے ہواؤں کی سمت جنوب مغرب سے تبدیل ہوکر شمالی ہونے کی توقع ہے اور شہر 14 سے 16 فروری کے درمیان معمول سے تیز ہواؤں کی زد میں رہ سکتا ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے اور اس سسٹم کی وجہ سے خشک موسم اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
شاہد عباس کے مطابق بدھ سے ہونے والی اس موسمی سرگرمی کے علاوہ اگلے 10 روزتک شہر میں بارشوں یا پھر کسی دیگر موسمیاتی تبدیلی کا کوئی امکان موجود نہیں ہے، تاہم اگلے مہینے مارچ کے آغاز میں شہر میں سرد ی کی نئی لہر اور بارش کے ایک اور اسپیل کا امکان موجود ہے۔
دوسری جانب منگل کی صبح ہو امیں نمی کاتناسب 76 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی اورشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، شہر کا مطلع آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جذوی طورپر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

About Admin

Check Also

بلاول ہاؤس گرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران اسماعیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: