Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / چیئرمین نیب نے نواز شریف کےخلاف 2 ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب نے نواز شریف کےخلاف 2 ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز میں ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایون فیلڈ، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ اس حوالے سے مقدمات کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے۔

About Admin

Check Also

زینب کے گھر والوں کا مجرم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

قصور: زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت دینے پر مقتولہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: