Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پیٹرول اورڈیزل پرہوشربا ٹیکسوں کا انکشاف

پیٹرول اورڈیزل پرہوشربا ٹیکسوں کا انکشاف

اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی تفصیات پیش کردی گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔
وزارت پیٹرولیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 55 روپے 9 پیسے ہے جب کہ اِس وقت صارفین کےلیے ڈیزل کی قیمت 95 روپے 83 پیسے مقرر ہے۔ اس طرح فی لیٹر ڈیزل پر حکومت صارفیبن سے 40 روپے 74 پیسے ٹیکسز وصول کررہی ہے یعنی ڈیزل کے ہر لیٹر پر عوام سے 74 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 50 روپے 27 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ صارفین کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت 84 روپے 51 پیسے ہے۔ اس طرح ایک لیٹر پیٹرول پر حکومتی ٹیکسزکی شرح 34 روپے 24 پیسے ہے۔ یعنی پیٹرول کی مد میں بھی حکومت اس کی اصل قیمت پر 68 فیصد ٹیکس وصول کررہی ہے۔

About Admin

Check Also

زینب کے گھر والوں کا مجرم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

قصور: زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت دینے پر مقتولہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: