Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مردان، لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی

مردان، لاپتہ ہونے والی 3 سالہ بچی کی لاش مل گئی

مردان کے علاقے تخت بھائی سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی ہے، بچی 2 روز سے گھر سے لاپتہ تھی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے لاپتہ 3 سالہ بچی کی لاش مردان کے علاقے تخت بھائی سے ملی ہے۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے کیس کی تحقیقات شروع کردی۔
واضح رہے اس سے قبل مردان میں ہی 3 سالہ بچی اسما کی لاش گنے کے کھیتوں سے ملی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اسی واقعے کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: