Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سانحہ بلدیہ فیکٹری؛ رؤف صدیقی سمیت 10 ملزموں پر فردِ جرم عائد

سانحہ بلدیہ فیکٹری؛ رؤف صدیقی سمیت 10 ملزموں پر فردِ جرم عائد

کراچی: سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے میں 7 سال بعد ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی سمیت 10 ملزموں پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم عبد الرحمان عرف بھولا، زبیر عرف چریا کو پیش کیا گیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی اور دیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے رؤف صدیقی سمیت 10 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ کمرہ عدالت میں موجود رؤف صدیقی و دیگرملزموں نے صحتِ جرم سے انکارکیا عدالت نے جب کہ مقدمہ میں ضمانت حاصل کرکے مفرور ہونے والے علی حسن کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے گواہوں اور تفتیشی افسر کو 17 فروری کو طلب کرلیا۔

About Admin

Check Also

اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پرہوگا، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: