Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / خیبر ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

خیبرایجنسی: جمرود کے علاقے طور خیل میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے طور خیل میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔ چھت گرنے کی وجہ سے مکان کا ایک بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقعے پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو جمرود اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا اور بھانجا شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

About Admin

Check Also

اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پرہوگا، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: