Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست مسترد

اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کی اعتراضات پر مبنی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جائیداد کی فروخت سے روک دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب نے جائیداد پر قبضہ نہیں کیا، اثاثے منجمد ہی رہیں گے۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے جائیداد کی ضبطگی سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست پر 7 فروری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

About Admin

Check Also

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: