Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مشال خان قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

مشال خان قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

پشاور: مردان یونی ورسٹی کے طالبعلم مشال خان قتل کیس کے فیصلے کے خلاف مقتول کے اہل خانہ نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں مشال خان قتل کیس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی۔ مشال خان کے بھائی ایمل خان نے اپیل دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس میں بری کئے جانے والے 26 ملزمان کو گرفتار کرکے دوبارہ مقدمہ چلایا جائے۔ ملزمان مشال خان قتل میں ملوث تھے انھیں کیوں بری کیا گیا، قتل کے واقعے کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں وہ تمام ملزمان موجود ہیں جنھیں بری کیا گیا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں ایک شخص کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، 25 ملزمان کو 4،4 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں جب کہ 26 کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ 13 اپریل 2017 کو عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں 23 سالہ طالب علم مشال خان کو مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کا الزام لگا کر قتل کر دیا تھا۔

About Admin

Check Also

اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پرہوگا، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: