Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری، کئی رابطہ سڑکیں بند

بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری، کئی رابطہ سڑکیں بند

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے جاری برفباری کے باعث جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے وہیں کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں جب کہ بجلی کی بندش سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی برف باری کا سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے ، گلیات کی تمام سڑکیں بند ہیں جس کی وجہ سے گلیات کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری کی سڑکیں تو کھلی ہیں مگرشدید سردی میں سنسان پڑی ہیں جب کہ گاڑیوں، درختوں، پہاڑوں اورمکانات نے برف کی سفید چادر تان رکھی ہے۔ مری میں اب تک 2 جب کہ گلیات میں 3 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔مری کے مختلف علاقوں میں درخت گرنے اور تاریں ٹوٹنے سے بجلی کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے، لوگوں کی مشکلات کے حل کیلئے کمشنر، سی پی او اورسی ٹی او راولپنڈی مری میں موجود ہیں۔
شوگران، وادی کاغان اور ناران میں بھی 2 فٹ تک برفباری ہوچکی ہے، جس سے کئی دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہیں، بالائی علاقوں میں گزشتہ دو روزسے بجلی منقطع ہے جب کہ ناران جانے کا راستہ بھی بند ہے۔
آزادکشمیر میں بالائی وادی نیلم، وادی لیپہ، محمود گلی، فارورڈ کہوٹہ کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

About Admin

Check Also

اگلا الیکشن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے نعرے پرہوگا، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: