Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے جہاں وہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ افغان آرمی چیف اور کمانڈر سینٹ کام سمیت کمانڈر امریکی مشن بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا تھا، آرمی چیف نے دورہ کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خاتمے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلیے اعلیٰ سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

زینب کے گھر والوں کا مجرم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

قصور: زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو 4 بار سزائے موت دینے پر مقتولہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: