Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / عراق میں داعش کےخلاف جنگ کے بعد ہر چوتھا بچہ غربت کا شکارہے، یونیسف

عراق میں داعش کےخلاف جنگ کے بعد ہر چوتھا بچہ غربت کا شکارہے، یونیسف

نیویارک(فارن ڈیسک)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کے اعداد وشمار میں کہاگیا ہے کہ عراق میں داعش کےخلاف جنگ کے بعد سے ہر چوتھا بچہ غربت کا شکار ہوچکا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو اقوام متحدہ کے اداراہ برائے یونیسف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2014ءکے بعد عراق میں تعلیمی اداروں پر 150حملوں اور صحت کے مراکز اور اہلکاروں پر 50 حملوں کی تصدیق کی ،عراق بھر میں نصف سکولوں کی مرمت کی ضرورت ہے جبکہ داعش کےخلاف جنگ کے نتیجے میں 30 لاکھ سے زیادہ بچوں کی تعلیم میں خلل پڑا تھا۔پیر کو یونیسف کے مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا کیلئے علاقائی ڈائریکٹر گیرٹ کپلائر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچے عراق کا مستقبل ہیں،کویت میں عراق کے بارے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس عالمی لیڈروں کے لیے یہ ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہم بچوں پر سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور اس کے ذریعے ہم عراق کے استحکام کی غرض سے مدد دینے کیلئےتیار ہیں۔

About Admin

Check Also

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے مالی سال کے لیے 716 ارب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: