Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / چین پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر رضامند

چین پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر رضامند

بیجنگ: چین نے پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اورچین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے دوئم پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط ہونے کی توقع ہے، ایف ٹی اے ٹو کے تحت مذاکرات کا نواں دور چین میں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین آزاد تجارتی معاہدے دوئم سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کرنے اور پاکستان کو آسیان ممالک کے مساوی رعایت دینے پر راضی ہو گیا۔ اس کے علاوہ چین نے الیکٹرانک ڈیٹا تبادلے پر بھی رضامندی ظاہرکردی ہے جس کے نتیجے میں انڈر انوائسنگ کے امکانات کم ہو جائیں گے۔

About Admin

Check Also

چینی ماہرین نے سی پیک سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کردی

بیجنگ(فارن ڈیسک)چینی ماہرین نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: