Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والا انجنئر گرفتار

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والا انجنئر گرفتار

ممبئی: بھارت میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والے سافٹ ویئر انجنئر کو گرفتار کرلیا گیا۔
سچن ٹنڈولکر اور ان کی بیٹی سارہ کی زندگی کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ چند روز قبل سارہ سے محبت کے دعویدار اور اسے فون پر اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا ابھی اس معاملے کو ختم ہوئے چند روز ہی گزرے ہوں گے کہ ایک اور پریشانی کھڑی ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والےسافٹ ویئر انجنئر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ دراصل 2017 کا ہے، اس شخص نے سارہ کے نام سے فرضی اکاؤنٹ بناکر بھارتی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار کے خلاف توہین اور ہتک آمیز تبصرے کیے تھے۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد سچن ٹنڈولکر کے پرسنل اسسٹنٹ نے ممبئی کی سائبر پولیس میں سارہ کے نام سے فرضی اکاؤنٹ بنانے والے شخص کےخلاف شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جس وقت جعلی اکاؤنٹ سے تبصرے کیے گئے اس وقت سارہ اپنی تعلیم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھیں۔
سائبر پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کے بعد جعلی اکاؤنٹ بنانے والے 39سالہ شخص نتن سیشود کو تعزیرات ہند کے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس کے قبضے سے لیپ ٹاپ، دو موبائل فونز، راؤٹراور کمپیوٹر سے متعلق دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرضی اکاؤنٹ موبائل فون سے بنایا گیا ہے جس میں سارہ کی تصویر بھی استعمال کی گئی ہے پولیس موبائل نمبر اور آئی پی ایڈریس کے ذریعے ہی اس شخص تک پہنچی ہے۔
سافٹ ویئر انجنئر نتن کو پولیس نے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا تھا جہاں اس کے وکیل کا کہنا تھا کہ نتن بے قصور ہے اسے پھنسایا گیا ہے، میرے موکل نے سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ خریدا ہے، ہوسکتا ہے اس سے پہلے جو یہ لیپ ٹاپ استعمال کرتا ہو اس نے سارہ ٹنڈولکر کے نام سے فرضی اکاؤنٹ بنایا ہو۔ عدالت نے دونوں جانب کا موقف سننے کے بعد سافٹ ویئر انجنئر نتن کو 9 فروری تک پولیس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔

About Admin

Check Also

پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلیے ایک برانڈ بن چکا ہے، شعیب اختر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: