Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نقیب قتل کیس؛ گواہان نے 3 اہلکاروں کو شناخت کرلیا

نقیب قتل کیس؛ گواہان نے 3 اہلکاروں کو شناخت کرلیا

کراچی: نقیب اللہ محسود کیس کے دو گواہان نے واقعے میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو شناخت کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیس میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ عینی شاہدین بھی فاضل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ملزمان میں سب سے پولیس اہلکار محمد اقبال کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا جسے واقعے کے چشم دید گواہ نے شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سادہ لباس میں تھا اور پولیس موبائل کے پاس کھڑا تھا جب دیگر اہلکاروں نے ہمیں گرفتار کیا۔
کیس میں گرفتار دوسرے ملزم پولیس اہلکار ارشد علی کو بھی گواہوں نے شناخت کرلیا، چشم دید گواہ نے بتایا کہ ملزم اس پولیس موبائل میں تھا جس نے ہمیں شیر آغا ہوٹل سے سچل پولیس چوکی پہنچایا۔
دوسرے ملزم کی شناخت پریڈ کے بعد تیسرے ملزم اے ایس آئی اللہ یار کو پیش کیا گیا تو گواہان نے اسے بھی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ 3 جنوری کو جب ہمیں سادہ لباد اہلکاروں نے گرفتار کیا تو یہ ملزم بھی انہی اہلکاروں میں شامل تھا۔شناخت پریڈ کے بعد تینوں ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ۔
دوسری جانب جوڈیشل‫ مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ایس ایچ او سہراب گوٹھ شعیب شیخ کی وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر سب انسپکٹر علی حیدر نے رپورٹ جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق جب گرینڈ جرگے کے لوگ جمع ہوئے توایس ایچ او تھانے کے روزنامچے میں جعلی میڈیکل انٹری کرکے فرار ہوگیا، ایس ایچ او شعیب شیخ مفرور راؤ انوار کے خاص ہیں، ایس ایچ او شعیب شیخ 5 دن قبل سہراب گوٹھ تھانے سے فرار ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او شعیب شیخ کا نمبر بند جارہا ہے اس لئے ان سے رابطہ نہیں ہورہا اور وہ ان 7 پولیس اہلکاروں میں شامل ہیں جنہیں گزشتہ دنوں معطل کیا گیا اور انہیں تنخواہ بھی روک دی گئی ہے۔ ان کے خلاف دفعہ 87،88 کی کارروائی شروع کی جارہی ہے جب کہ ملزم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ایف آئی اے نے راؤ انوار کے فرار ہونے یانہ ہونے سے متعلق رپورٹ بھی تیار کرلی ہے، یہ رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایات کی روشنی میں تمام زونز کی رپورٹس کی بنیاد پر تیار کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ائرپورٹس اور بارڈر چیک پوسٹس کے ریکارڈ چیک کئے ہیں لیکن راؤ انوار کی ملک سے فرارہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

About Admin

Check Also

مبینہ دھاندلی کی تحقیقات، حکومت کا کمیٹی کی سربراہی خود کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: