Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / لاہور سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

لاہور سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک

لاہور: سیشن عدالت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قتل کیس میں گرفتار ملزم ملک امجد خان کو سیشن کورٹ عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تو مخالف گروپ کے لوگوں نے اس پر فائرنگ کردی
جس کی زد میں آکر ملزم ملک امجد کے ساتھ پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے ملک امجد کے ایک ساتھی سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ ملزمان اور پولیس کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا۔ تاہم حملہ آور ہاتھ نہ آئے۔ جاں بحق پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل تھا جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی۔

About Admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پرقوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: