Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سپریم کورٹ میں نااہلی کی مدت کے تعین کے کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں نااہلی کی مدت کے تعین کے کیس کی سماعت

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نااہلی کی مدت کے تعین کے کیس کی سماعت جاری ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آرٹیکل 62ون ایف کی تشریح اور نااہلی کی مدت کے تعین کے کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے سینئر وکیل اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے اور کیس کی تیاری کیلئے تین دن کا وقت دینے کی درخواست کی جو عدالت عظمیٰ نے منظور کرلی۔
کل کیس میں سپریم کورٹ نے عوامی نوٹس جاری کیا تھا۔ آج دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ پبلک نوٹس ان لوگوں کیلئے تھا جو متاثرہ ہیں، تمام متاثرہ لوگ اپنے لئے ایک مشترکہ وکیل کر لیں، آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کا تعین کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ 14 ارکان اسمبلی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں مطالبہ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا قانون ختم کرکے اس کی مدت کا تعین کیا جائے۔ درخواستیں دائر کرنے والوں میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین سمیت وہ ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں جنہیں جعلی تعلیمی ڈگریوں کی بنا پر نااہل کیا گیا۔

About Admin

Check Also

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: