Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / راؤ انوار کی گرفتاری؛ آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی

راؤ انوار کی گرفتاری؛ آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی

لاہور: مفرور ایس ایس پی راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مفرور اور معطل ایس ایس پی سندھ پولیس راؤ انوار کی پنجاب میں موجودگی کی اطلاع پر سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے آئی جی پنجاب کو فون کیا اور اس معاملے پر دونوں میں تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں آئی جی پنجاب نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
بات چیت میں طے کیا گیا کہ سندھ پولیس کو پنجاب میں چھاپوں کے لیے نفری، موبائل وین سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، آرپی او راولپنڈی سندھ پولیس کو تمام تر سہولیات فراہم کریں گے اور وہ سندھ پولیس سے مکمل رابطے میں رہیں گے۔
خیال رہے کہ آئی جی سندھ نے راؤ انوار کی راولپنڈی اور اسلام آباد میں موجودگی کی اطلاع پر یہ مدد مانگی ہے۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: