Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 فروری کو عمران خان کو طلب کرلیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 فروری کو عمران خان کو طلب کرلیا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو پھر طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو 15 فروری کو جبکہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں انہیں 26 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے، عمران خان کی طلبی کا نوٹس بنی گالہ رہائش گاہ بھیج دیا گیا۔
عمران خان کے مقدمات میں عبوری چالان جمع ہوگیا جس کے بعد اب ٹرائل شروع ہوگا۔ اس حوالے سے پولیس نے کل عمران خان کے خلاف چالان پیش کیا تھا اوران کو چالان جمع ہونے کے بعد نوٹس جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 2014 کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد ، پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملوں سمیت 4 مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہیں۔

About Admin

Check Also

قطر کی ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش

نیویارک :قطرنے پاکستان کے ایک لاکھ ہنرمند افراد کو ملازمتیں دینے کی پیشکش کردی۔اقوام متحدہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: