Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور لڑکی کی لاش برآمد

اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور لڑکی کی لاش برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شالیمار کی حدود میں واقع گیسٹ ہاؤس سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جب کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اندر سے بدبو آرہی تھی،لاشوں کو ایمبولنس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کمرے سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکےمہمان خانے کی انتظامیہ سے پوچھ گچھ اور ان کے بیانات ریکارڈ کر لیےگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جس میں مرد کا نام رانا آفتاب ہے جو آنکھوں کے معروف ڈاکٹر اور اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں امراضِ چشم کے ماہر کے طور پر کام کرتے تھے جب کہ لڑکی کا نام زوبدہ ہے جس کا تعلق گولڑہ سے ہے۔
بعدازاں پمزاسپتال میں لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ۔پمز میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر نسرین بٹ کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں دونوں کے معدے میں شراب کی کثیرمقدار پائی گئی، اس کے ساتھ ساتھ معدے میں مقوی گولیوں کی بڑی مقدار بھی پائی گئی ہے جب کہ دونوں کے معدے میں گیس کی کچھ مقدار بھی پائی گئی ہے، دونوں کے معدے سے نمونے لے کر لاہور لیبارٹری بھجوادئیے گئے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: