Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور / اسلام آباد: ملک کے مخلتف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، بڈ گرام، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ڈسکہ ، سمبڑیال، مرید کے شامل ہیں۔
جھٹکے تین سے چار سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم ان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جھٹکے محسوس ہوتے ہی شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

About Admin

Check Also

منی لانڈرنگ کیسز میں صرف ٹھوس شواہد پر کارروائی ہوگی، برطانوی وزیرداخلہ

لندن: برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ برطانیہ پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: