Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ میں دھماکا؛ 7 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ میں دھماکا؛ 7 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی: غوز گھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے غوز گھڑی میں گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ زخإیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں اور ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: