Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2020، مینز ویمنز ایونٹس کے وینیوز کا اعلان

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2020، مینز ویمنز ایونٹس کے وینیوز کا اعلان

دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے وینیوز کا اعلان کردیا جہاں آسٹریلوی شہروں کے 13 گراﺅنڈز مینز اور ویمنز ایونٹس کی میزبانی کریں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ وینیوز کے مطابق مینز اور ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے میچز آسٹریلیا کے 8 شہروں کے13 گراؤنڈز پر ہوں گے۔ میزبانی کرنے والے شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، گیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی شامل ہیں۔ مینز اور ویمنز ایونٹس پہلی بار ایک ہی ملک میں الگ الگ تاریخوں پر منعقد ہوں گے۔
خواتین کا ایونٹ 21 فروری سے8 مارچ تک ہوگا جب کہ مردوں کے میچز 18 اکتوبر سے15 نومبرتک کھیلے جائیں گے۔ مینز ٹی ٹوئنٹی میں 16 اور ویمنزایونٹ میں 10 ٹیمیں شریک ہوں گی۔دونوں ایونٹس کے فائنل کی میزبانی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کرے گا، ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنلز سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ جب کہ مینز سیمی فائنلز سڈنی گراﺅنڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں ہوں گے۔

About Admin

Check Also

پاک بھارت کرکٹ تنازعہ کمیٹی کے لئے پی سی بی کی قانونی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کی ثالثی کمیٹی پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: