Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے اور اس حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس پروزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے25 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 72 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کا کہا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: