Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ماؤنٹ ماؤنگانوئی: پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور انجری کا شکار حسن علی کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس جیت کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہم یہ میچ جیت کر ٹی 20 سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ کیوی ٹیم پچ پر گھاس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی، پاکستان کو کم اسکور پرروکنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان نے 48 رنز سے جیت لیا تھا۔

About Admin

Check Also

شراب نوشی سے ہر سال 30 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، ڈبلیو ایچ او

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 30 لاکھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: