Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ماؤنٹ ماؤنگانوئی: پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حسن علی کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ حسن علی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔
ٹاس جیت کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہم یہ میچ جیت کر ٹی 20 سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ کیوی ٹیم پچ پر گھاس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی، پاکستان کو کم اسکور پرروکنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان نے 48 رنز سے جیت لیا تھا۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: