Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / سپریم کورٹ میں زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت

لاہور: سپریم کورٹ رجسٹری میں زینب قتل کیس پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں 8 سالہ کمسن زینب قتل کیس پرلیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منظور ملک پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ نجی ٹی وی کے اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود، زینب کے والد محمد امین، جے آئی ٹی کے سربراہ محمد ادریس، آئی جی پنجاب، ڈی جی فرانزک، ٹی وی اینکر عارف حمید بھٹی، صدر پی یو جے شہزاد حسن بٹ سماعت کے لیے عدالت پہنچ گئے ہیں۔
عدالت نے معاونت کے لئے میڈیا مالکان، سینئر صحافیوں، اینکرز اور صحافی تنظیموں سمیت دیگر افسران کو طلب کر رکھا ہے۔ طلب کئے جانے والوں میں حمید ہارون، شکیل الرحمن، رمیزہ، آئی اے رحمان، مجیب الرحمن شامی، کامران خان، حامد میر، فہد حسین، کاشف عباسی، میاں عامر محمود، سرمد علی اور ضیاء شاہد شامل ہیں۔ عدالت نے شاہد مسعود، آئی جی پنجاب، جے آئی ٹی کے سربراہ، ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی سمیت دیگر افسران کو پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ اینکرشاہد مسعود کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران کے37 اکاؤنٹس ہیں جب کہ اسٹیٹ بینک نے اینکرکے اسکشاف کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم عمران کا کسی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: