Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / جھنگ میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

جھنگ میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

جھنگ: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ میں چھاپہ مار کر بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران تیمور مقصود نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا مواد اور دیگر غیرقانونی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
تیمور مقصور سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: