Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

کرائسٹ چرچ: پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو 3 وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 189 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 190 کا ہدف 47 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی علی زریاب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ محمد موسیٰ نے بہت عمدہ بولنگ کی۔ علی زریاب 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمد موسیٰ نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں۔ سعد خان نے 26 رنز اسکور کیےاور شاہین آفریدی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
میگا ایونٹ کے پہلے مقابلے میں افغانستان نے گرین شرٹس کو 5 وکٹ سے ہرایا تھا جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ گرین شرٹس نے تیسرے مقابلے میں سری لنکا کو3وکٹ سے ہراکر گروپ ڈی میں ٹاپ پر جگہ بنائی۔

About Admin

Check Also

پلیئنگ الیون سے ناخوش چیف سلیکٹر دبئی پہنچ گئے

کراچی: قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق دبئی پہنچ گئے وہ ایشیا کپ میں پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: