Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مظفرگڑھ میں ماں اور بیٹی سے 10 افراد کی اجتماعی زیادتی

مظفرگڑھ میں ماں اور بیٹی سے 10 افراد کی اجتماعی زیادتی

مظفر گڑھ: شاہ جمال کے علاقے میں دس افراد نے ماں بیٹی کو مبینہ طور پر رات بھر ان کے والدین کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرارہوگئے۔
مظفر گڑھ کے نواحی علاقے کی رہائشی خاتون کے مطابق اس کا شوہرڈیرہ غازی خان میں کام کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیرہے ، گزشتہ شب علاقے کے بااثرافراد خضر، بلال ، عامر ، آصف ، کامران، عمران اوردیگر 4 نامعلوم افراد ان کے گھرمیں داخل ہوئے، دروازہ توڑکر کمرے میں موجود 10 سالہ بیٹے سے موبائل فون اور رقم چھین لی۔
ملزمان نے مزاحمت پرخاتون اوراس کی بیٹی کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ماں بیٹی کوقریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں خاتون کے والد منظورحسین اوروالدہ ظہراں مائی کے سامنے رات بھرماں بیٹی سے زبردستی اجتماعی زیادتی کی اورفرارہوگئے، پولیس تھانہ شاہ جمال نے خاتون کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا۔

About Admin

Check Also

بھارتی آرمی چیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے آلہ کار نہ بنیں، فوادچوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: