Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / راؤ انوار کی گرفتاری کیلیے آئی جی کو حکم دینے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

راؤ انوار کی گرفتاری کیلیے آئی جی کو حکم دینے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

حیدرآباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو سندھ حکومت نے نہ تو کوئی این او سی جاری کیا اور نہ ہی چھٹی دی جب کہ راؤ انوار کی گرفتاری کیلیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو حکم دینے کی ضرورت نہیں۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کیس کے نتائج جلد سامنے آئیں گے، سندھ میں ماورائے عدالت قتل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار کو سندھ حکومت نے نہ تو کوئی این او سی جاری کیا اور نہ ہی چھٹی دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو حکم دینے کی ضرورت نہیں، جرم کوئی بھی کرے پولیس فوری ایکشن لینے کی پابند ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: