Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / توہین آمیز تقریر؛ نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی

توہین آمیز تقریر؛ نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے توہین آمیز تقریر پر سپریم کورٹ سے تحریری معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے پاناما معاملے کے دوران متنازع تقریر کے معاملے میں نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے تحریری معافی نامہ جمع کرادیا، اپنے معافی نامے میں انہوں نے غیر مشروط طور پر معافی مانگی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد توہین عدالت نوٹس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی، جس میں نوازشریف اور ان کے گھر والے پیش ہوئے تھے، نہال ہاشمی نے اسی دوران کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کئے تھے۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: