Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کوئٹہ میں فائرنگ سے سانحہ خروٹ آباد میں ملوث سابق تھانیدار جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ سے سانحہ خروٹ آباد میں ملوث سابق تھانیدار جاں بحق

کوئٹہ: مسجد روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او ایئر پورٹ فضل الرحمٰن کاکڑ جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں مسجد روڈ سے ملحقہ سڑک پر سابق ایس ایچ او ایئرپورٹ فضل الرحمٰن کاکڑ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران 4 سیکورٹی اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ جاں بحق پولیس آفیسر فضل الرحمٰن کاکڑ 2011 میں ایس ایچ او ایئرپورٹ تعینات تھے جس کے دوران خروٹ آباد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس اور ایف سی کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 5 چیچن باشندے ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد انکوائری ٹیم نے فضل الرحمن کاکڑ کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

About Admin

Check Also

اپوزیشن کا اختلاف کسی اصول پر ہونا چاہئے، وزیراعظم

گلگت: وزیرِاعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے سب کاحق ہوتا ہے، لیکن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: