Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پنجاب میں کسانوں سے کم دام میں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی

پنجاب میں کسانوں سے کم دام میں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی

لاہور: اوکاڑہ میں کسانوں سے سرکاری قیمت سے کم معاوضے پر زبردستی گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں کسانوں سے کم داموں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جن شوگرملوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں عبداللہ شوگرملز، بابا فرید شوگرملز اور مکہ شوگرملز شامل ہیں۔ ملزمالکان پر الزام ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے کم معاوضے پر کاشتکاروں سے زبردستی گنا خرید رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عبداللہ اور بابافرید شوگر ملز کے جنرل منیجرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شوگر ملوں کی جانب سے سرکاری نرخوں پر گنا نہ خریدنے کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں کسانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

About Admin

Check Also

تصویر لیک معاملہ،تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر حنیف عباسی اٹک جیل منتقل

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے سے نواز شریف کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: