Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نقیب اللہ کے لواحقین کو کراچی لانے کیلئے پولیس کمانڈوز وزیرستان روانہ

نقیب اللہ کے لواحقین کو کراچی لانے کیلئے پولیس کمانڈوز وزیرستان روانہ

کراچی: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ کے کزن سے فون پر رابطہ کرلیا ہے اور مقتول کے لواحقین کو کراچی لانے کے لیے خیبرپختون خوا پولیس کمانڈوز کی گاڑیاں وزیرستان روانہ ہوگئی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے کزن سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی نے فون پر رابطہ کیا۔ ثنااللہ عباسی نے مقتول کے کزن کو بتایا ہے کہ انہوں نے آئی جی خیبرپختون خوا پولیس سے رابطہ کرکے لواحقین کو مکمل سیکورٹی کے ساتھ کراچی بھیجنے کی درخواست کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مقتول نقیب اللہ کے لواحقین سے جلد ملاقات ہو اور وہ اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروائیں۔
ثنااللہ عباسی کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں اہم پیشرفت ممکن ہے۔ تاہم مقتول کے لواحقین کا بھی کراچی میں ہونا ضروری ہے۔
علاوہ ازیں نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کو کراچی لانے کے لیے خیبرپختون خوا پولیس کمانڈوز کی گاڑیاں وزیرستان روانہ ہوگئیں جو نقیب کی فیملی کو اپنی حفاظت میں کراچی لائیں گی۔ زرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختون خوا کی ہدایت پر ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں نقیب محسود کے خاندان کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: