Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / شاہراہ فیصل پر مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت؛ پولیس ابتدائی بیان سے منحرف

شاہراہ فیصل پر مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت؛ پولیس ابتدائی بیان سے منحرف

کراچی: شاہراہ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ریکارڈ کرایا گیا ابتدائی بیان تبدیل کرکے دوسرا بیان تیار کرلیا۔
گزشتہ روز کراچی میں شاہراہ فیصل پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی جب کہ ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس کی جانب سے ریکارڈ کرائے گئے ابتدائی بیان میں کہا گیا تھا کہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہوکر دوسری سڑک پرآئے اور رکشہ میں بیٹھ کر پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہری مقصود جاں بحق ہوگیا۔
پولیس آج اپنے پہلے بیان سے منحرف ہوگئی اور دوسرا بیان تیار کرلیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکوؤں نے رکشہ نہ روکنے پر ڈرائیور کے ساتھی پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا۔ جب کہ پولیس کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس پارٹی زخمیوں کو اسپتال لے جانے کی بجائے تھانے لے گئی، سوزوکی پک اپ میں ہلاک نوجوان مقصود اور ملزمان کو تھانے لایا گیا جب کہ اس دوران رکشہ ڈرائیور کا مسافر دوست چیخ کر بتاتا رہا لیکن پولیس نے سنی ان سنی کردی۔
دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان مقصود کی میت نواحی گاؤں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، غم زدہ خاندان اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور ارباب اختیار سے انصاف کا مطالبہ کیا، مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان مقصود کی چند دن بعد شادی تھی، مقصود کی منگیتر نے آرمی چیف، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: