Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / سانحہ 12 مئی کیس میں مفرور 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

سانحہ 12 مئی کیس میں مفرور 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

کراچی: سانحہ 12 مئی کیس میں مفرور 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سانحہ بارہ مئی کے مقدمات میں تفتیشی افسر نے 16 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضابط فواجداری کی دفعہ 87 کے تحت اخبار میں اشتہار شائع کراتے ہوئے انہیں 3 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ ملزمان میں عمیر حسین صدیقی، حق نواز، عبدالاحد، دلدارمیاں، عبدالوحید بھی شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں زیرِ سماعت ہیں اور سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان پر قتل، ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات عائد ہیں۔
واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

About Admin

Check Also

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے 55 گاؤں مسمار کیے جانے کا انشکاف

برما: انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: