Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / زینب قتل کیس کو سستی شہرت کے لیےاستعمال نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس

زینب قتل کیس کو سستی شہرت کے لیےاستعمال نہیں کرنے دیں گے، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس کو سستی شہرت کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہمیں زیادہ پتہ ہے کہ اس کیس کو کیسے منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سول سوسائٹی کے نمائنڈے عبداللہ ملک کی جانب سے زینب ازخود نوٹس کیس میں فریق بننے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ زینب قتل کیس میں سول سوسائٹی کو بھی فریق بننے کی اجازت دی جائے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ عدالتِ عظمیٰ کو زینب قتل کیس میں کسی سول سوسائٹی کی معاونت کی ضروت نہیں، ہمیں زیادہ بہتر پتہ ہے کہ اس کیس کو کس طرح منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ زینب قتل کیس کو سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اس کیس کے ذریعے عوامی پذیرائی حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ عدالت نے سول سوسائٹی کے نمائندے کی متفرق درخواست خارج کردی۔

About Admin

Check Also

supremecourt

العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسزکی منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: