Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / آصف زرداری کا لوٹا ہوا پیسہ دنیا میں کہیں بھی ہو واپس لائیں گے، شہبازشریف

آصف زرداری کا لوٹا ہوا پیسہ دنیا میں کہیں بھی ہو واپس لائیں گے، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر پورے ملک سے سیاسی مسخرے جمع ہوئے جہاں ملک لوٹنے والوں نے ناٹک رچایا جب کہ آصف زرداری کا لوٹا ہوا پیسہ دنیا میں کہیں بھی ہو واپس لائیں گے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر پورے ملک سے سیاسی مسخرے جمع ہوئے جہاں ملک لوٹنے والوں نے ناٹک رچایا، پاکستان کے موجودہ حالات پر رونا آتاہے، جب (ن) لیگ کو حکومت ملی ملک کرپشن کا قبرستان بن چکاتھا تاہم (ن) لیگ کے دور حکومت میں اربوں کی سرمایا کاری ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری نےعوام کا پیسہ لوٹا، ان کے پیسے سوئس بینکوں میں پڑے ہیں، آصف زرداری کی لوٹ مار سندھ سے لے کر پشاور تک اور ان کے کارنامے بچے بچے کی زبان پر ہیں تاہم آصف زرداری کا لوٹا ہوا پیسہ دنیا کے آخری کونے میں ہی کیوں نہ ہو ہم واپس لائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ یہ ڈینگی برادران ہیں، لاہور میں ڈینگی وائرس آیا تو پنجاب حکومت نے دن رات کام کیا جب کہ پشاور میں ڈینگی وائرس کا حملہ ہوا تو ہم نے احتجاج نہیں کیا ان کی مدد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے میرے اوپر 27 ارب کا بہتان لگایا، میں نے نوٹس دیا اس کا آج تک جواب نہیں آیا، اگر میرے خلاف ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو گھر چلا جاؤں گا، عمران خان کو گالیاں دینے سے فرصت ملے تو یہ کوئی اور کام کریں۔

About Admin

Check Also

بلاول ہاؤس گرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، عمران اسماعیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: