Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کراچی میں ایم کیوایم لندن کے رہنما حسن ظفر کی لاش برآمد

کراچی میں ایم کیوایم لندن کے رہنما حسن ظفر کی لاش برآمد

کراچی: ایم کیوایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف کی لاش ابراہیم حیدری کے علاقے سے ملی ہے۔ کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ایک  لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے ملنے والی لاش ایم کیوایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت ان کی جیب سے ملنے والے کارڈ سے ہوئی ہے تاہم مزید معلومات کے لئے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ پتا چل سکے کہ ہلاکت کی کیا وجہ ہے۔دوسری جانب جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹرسیمی جمالی کا کہناہے کہ پولیس کی جانب سے لائی گئی لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں اور موت طبعی ہوسکتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے کہ پروفیسر حسن ظفر عارف کو قتل کیا گیا تھا یا ان کی طبعی موت ہوئی ہے۔

About Admin

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5315 موٹرسائیکل سواروں کے چالان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: