Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پرینیتی کی ارجن کے ناقدین کو قتل کی دھمکی

پرینیتی کی ارجن کے ناقدین کو قتل کی دھمکی

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ اداکار ارجن کپور کے خلاف کسی نے کچھ کہا تو میں اسے قتل کردوں گی۔بالی ووڈ میں فلم ’عشق زادے‘ سے ایک ساتھ کرئیر کا آغاز کرنے والے اداکار ارجن کپور اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ دونوں اداکار اب جلد ہی ایک اورنئی فلم  ’سندیپ اور پنکی فرار‘ میں اداکاری کے جوہردکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے جب انٹرویو کے دوران پرینیتی سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ ارجن بہت زیادہ خوش قسمت ہے جسے میرے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ارجن کے ساتھ میری دوستی ایسی ہے کہ ہم ایک دوسرے کو بہت تنگ کرتے ہیں، اگرکوئی بھی شخص ارجن کے بارے میں برا کہتا ہے یا اس کے خلاف کوئی بھی بات کرتا ہے تو میں اس کے دفاع میں سامنے آجاتی ہوں، میں اس کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں سن سکتی جب کہ میری دوستی ایسی ہے کہ اگر ارجن کے خلاف کسی نے زیادہ غلط بات کہی تو میں اسے قتل بھی کرسکتی ہوں۔دیباکر بینرجی کی ہدایت میں بننے والی نئی فلم ’سندیپ اورپنکی فرار‘ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی لڑکی کا کردارکرنے جارہی ہیں جو اپنے کرئیر کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہے۔

About Admin

Check Also

نیب کا پاناما ریفرنسز منتقلی کیخلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف سے متعلق پاناما ریفرنسز منتقلی کیخلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: