Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / پاک بحریہ کے جہازوں کی ماریشیئس کی آزادی کی تقریبات میں شرکت

پاک بحریہ کے جہازوں کی ماریشیئس کی آزادی کی تقریبات میں شرکت

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہازوں نے افریقی ملک ماریشیئس کی آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے جہازوں نے ماریشیئس کی آزادی کی پچاس سالہ تقریبات میں شرکت کی جبکہ پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر ماریشیئس کی بندرگاہ لوئس پر لنگر انداز ہوئے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل امجد نیازی نے ماریشیئس کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں جن میں مشن کمانڈر، کموڈور جاوید اقبال اور جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جہازوں کے آفیسرز اور عملے نے ماریشیئس کوسٹ گارڈ ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا جبکہ ماریشیئس کوسٹ گارڈ کے آفیسرز اور جوانوں نے پاک بحریہ کے جہازوں پر ورکشاپ میں شرکت کی۔ بعدازاں ماریشیئس کی آزادی کی 50 سالہ تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس نصر پر تقریب ہوئی میں ماریشیئس کے اعلیٰ عہدیداران، ماریشیئس میں مقیم پاکستانیوں نے شرکت کی۔

About Admin

Check Also

بھارت؛روسی خاتون سیاح کیساتھ 6افراد کا مبینہ گینگ ریپ

نئی دہلی (فارن ڈیسک )بھارت کے شہر چنائے میں 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: