Home / اہم ترین / عارف حسن کا قتل امن تباہ کرنے کی سازش ہے، فاروق ستار

عارف حسن کا قتل امن تباہ کرنے کی سازش ہے، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ حسن ظفر عارف کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا، اُن کا قتل کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔فاروق ستارکا ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کے پنجاب حکومت ناکام ہو چکی ہے جنوبی پنجاب میں صحت تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے کوئی اقدامات نہی کئے گئے۔ان کا کہناتھا کے 2018 الیکشن کا سال ہے، پیسے والی پارٹیوں کے لئے الیکشن لڑنا آسان ہے ایم کیو ایم پاکستان غریب اور متوسط طبقہ کے افراد کو ٹکٹیں دے گی۔فاروق ستار کا مزید کہا تھا کہ کے شریف خاندان آج نیب کے خلاف بیان دے رہا ہے پہلے تو کبھی نیب کے خلاف بیان نہیں دیا، اگر کوئی خرابی تھی تو پہلے کیوں احتجاج نہیں کیا گیا۔صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کے ایم کیو ایم پاکستان میں کسی بھی شخص کو شامل کیا جا سکتا ہے ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ۔

About Admin

Check Also

چیف جسٹس نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: