Home / اہم ترین / شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کیلئے زکریا یونیورسٹی کا گراؤنڈ برباد کردیا

شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کیلئے زکریا یونیورسٹی کا گراؤنڈ برباد کردیا

ملتان: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کے لیے زکریا یونیورسٹی کے گراؤنڈ کو پنڈال بنا لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کے لیے زکریا یونیورسٹی کے گراؤنڈ کوہی پنڈال بنا لیا۔ شاہ محمود قریشی نے 25 ہزارمہمانوں کو ولیمہ میں مدعو کررکھا ہے اور مہمان زیادہ ہونے کی وجہ سے دو میدانوں کو ملانے کے لئے اسپورٹس گراونڈ کو تباہ کیا گیا ۔ گراونڈ کی دیواریں بھی توڑدی گئیں اور جالیاں کاٹ دی گئیں۔اس اقدام کے خلاف بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبا نے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے خلاف کمپین چلائی اور غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے یونیورسٹی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی نے صرف 5 ہزار روپے کرائے کے عوض پورا اسپورٹس گراونڈ شادی کے لیے دے دیا جس پر ڈائریکٹر پبلک رلیشنز ڈاکٹر صہیب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے صرف ولیمہ کی تقریب کی اجازت دی تھی، اگر میدان میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے اور اسے خراب کیا گیا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔

About Admin

Check Also

چیف جسٹس نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: